حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر

02:59 PM, 29 Jun, 2024

ویب ڈیسک: سندھ کے صوفی بزرگ حضرت سید عبداللہ شاہ غازی کے1287ویں عرس کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق  صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس تین روزہ تقریبات کا اختتام ہوگیا ہے۔ صوبائی وزیر اوقاف ریاض حسین شاہ شیرازی نے اختتامی دعا میں شرکت کی۔ 

صوبائی وزیر ریاض حسین شاہ شیرازی کا کہنا تھا کہ سندھ دھرتی میں عبداللہ شاہ غازی پہلے سید تھے۔ انہوں نے اسلام کے لیے کام کیا۔ میں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر آج یہاں آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عبداللہ شاہ غازی نے امن کا پیغام دیا۔ سندھ کی جتنی بھی درگاہیں ہیں ان کی بہتری کے لیے کام کررہے ہیں ۔ یہاں پر ٹائلٹ کی بہتری کے لیے کام کررہے۔ مزار پر اے سی کی بھی ضرورت ہے۔  

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ زائرین کے لیے صاف پانی کا انتظام بھی ہے اور یہاں روازنہ لوگ آتے ہیں۔

مزیدخبریں