لاہور: دستی بم دھماکے کے بعد پولیس کا سرچ آپریشن، 2 زندہ بم برآمد

04:35 PM, 29 Jun, 2024

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت لاہور میں دستی بم برآمد ہونا شروع ہو گئے۔گزشتہ روز کے بعد آج پولیس کو ٹرک کی تلاشی کے دوران ڈیٹونیٹر اور دستی بم ملا جس کو قبضے میں لیکر ناکارہ بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مصری شاہ میں سکریپ کے گودام میں دستی بم پھٹنے کے واقعے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی کو سرچ کے دوران ڈیٹونیٹر اور مزید دو دستی بم مل گئے۔ گودام سے نکلنے والے ٹرک کو روک کر تلاشی لی گئی۔ ٹرک کی تلاشی کے دوران دو دستی بم نکلے۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈیٹونیٹر اور دستی بم قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ سکریپ کے گودام سے ملنے والے ہینڈ گرنیڈ ناکارہ بنائے گئے۔ گودام مالک اور کام کرنے والے مزدوروں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ محرم الحرام کے قریب ہینڈ گرینیڈ ملنا غیرمعمولی ہے۔ واقعے کی تفصیلی جانچ کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ مصری شاہ میں ہینڈ گرینیڈ پھٹنے سے گزشتہ روز ایک مزدور جاں بحق ہوا تھا۔

مزیدخبریں