این سی اوسی نےمثبت کیسزکی شرح جاری کر دی

08:58 AM, 29 Mar, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) نے مثبت کیسزکی شرح جاری کر دی جس کے مطابق سوات میں 23 فیصد سب سے زیادہ مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق پشاور میں 22 فیصد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، نوشہرہ میں 19 اور لاہور 17 پازیٹیوکیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق فیصل آباد اور راولپنڈی میں 15 فیصد اور اسلام آباد میں 16 فیصد مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ مالاکنڈ، ملتان، سرگودھا اور سیالکوٹ میں 12 فیصد مثبت کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

مزیدخبریں