پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،29 مارچ 2021
09:25 AM, 29 Mar, 2021
کورونا وائرس نے مزید 41 زندگیوں کے چراغ بجھادیئے، ایک روز میں 4 ہزار 525 افراد میں وائرس کی تصدیق، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 11 اعشاریہ 2 فیصد، فعال کیسز کی تعداد 46 ہزار 663 ہوگئی، 3 ہزار 55 مریضوں کی حالت تشویشناک۔کورونا وبا کی تیسری لہر جاری، سوات 23 فیصد مثبت کیسز کے ساتھ سب سے آگے، پشاور 22 فیصد کورونا کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر، نوشہرہ میں 19 اور لاہور میں 17 فیصد ٹیسٹ مثبت آئے، فیصل آباد اور راولپنڈی میں شرح 15 فیصد اور اسلام آباد میں 16 فیصد رپورٹ، این سی اوسی نے مثبت کیسز کی شرح جاری کردی۔کوروناسےبچاؤکیلئےمکمل لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے،مہلک وباء کی تیسری لہرمزیدخطرناک ہورہی ہے،احتیاط نہ کی تو اسپتال مریضوں سےبھرجائیں گے،وزیراعظم کا قوم کےنام خصوصی پیغام،کہاسینیٹ الیکشن میں احتیاط نہ کرنے کے باعث کرونا کا شکار ہوا۔این سی او سی کا بڑا فیصلہ، ان ڈور، آؤٹ ڈور تقریبات پر مکمل پابندی عائد، شادی تقریبات پر 5 اپریل سے مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ، بین الصوبائی آمدورفت سے متعلق حتمی فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے ہوگا، وفاقی وزیر اسدعمر کی عوام سے انتظامیہ کا ساتھ دینے کی اپیل۔رمضان المبارک میں مسجد الحرام میں عبادت کیلئے نئے کورونا ایس او پیز کا اعلان، حرم شریف میں افطاری کی تقسیم پر پابندی، اعتکاف بھی معطل رہے گا۔ طواف کے دوران خانہ کعبہ کو چھونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مسجد الحرام میں تراویح کی نماز بھی دس رکعتوں تک محدود، مطاف میں نماز کی ادائیگی پر بھی پابندی ہو گی۔ زائرین حرمین الشریفین میں صرف کھجور اور پانی ساتھ لے جا سکیں گے، آب زم زم صرف بوتلوں میں دستیاب ہوگا۔