بغیر ماسک 96 جبکہ کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 120 مقدمات درج

01:03 PM, 29 Mar, 2021

شازیہ بشیر

لاہور (پبلک نیوز) صوبائی دار الحکومت میں بغیر ماسک 96 مقدمات جبکہ کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 120 مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں بغیر ماسک گھومنے پر 96 افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔ چھٹی کے روز کورونا ایس او پیز اور بغیر ماسک گھومنے پر مجموعی طور پر 216 مقدمات درج کئے گئے۔ سب سے زیادہ کارروائی سٹی ڈویژن میں کی گئی۔

سٹی ڈویژن میں بغیر ماسک 31 جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 66 مقدمات درج کئے گئے۔ کینٹ ڈویژن میں بغیر ماسک 26 جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 02 مقدمات درج کئے گئے۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں بغیر ماسک 18 مقدمات درج کروائے گئے۔ اقبال ٹاؤن میں بغیر ماسک 06 جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 24 مقدمات درج کئے گئے۔

سول لائنز ڈویژن میں بغیر ماسک 13 جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 37 مقدمات درج کئے گئے۔ صدر ڈویژن میں بغیر ماسک اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 04 مقدمات درج کئے گئے۔ پولیس، ضلعی حکومت اور محکمہ ہیلتھ کی مشترکہ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ کورونا ایس او پیز کی مانیٹرنگ کےلیے مشترکہ کنٹرول روم بھی قائم ہیں۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر حکومتی گائیڈ لائنز پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے۔ بغیر ماسک اور سماجی فاصلوں کو یقینی نہ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ حکومتی اوقات کار کی خلاف ورزی پر بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔ کورونا وباء میں تشویشناک حد تک اضافہ، احتیاط برتنا ہوگی۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے ناکہ بندی بھی کی جائے گی۔ شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

مزیدخبریں