سعودی ولی عہد کاوزیراعظم کو فون، 10ارب درخت لگانے میں شراکت داری کی خواہش

05:13 PM, 29 Mar, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد کا ٹیلی فون۔ سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کا ٹیلی فون سے رابطہ ہوا۔ سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم نے بھی سعودی ولی عہد کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعظم نے گرین سعودی منصوبے اور گرین مشرق وسطیٰ منصوبے کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے بلین ٹری سونامی پروگرام سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے اس شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے سعودی فرمانروا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور وزیراعظم نے سعودی عرب سے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

مزیدخبریں