عبدالعلیم خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ’پی ٹی آئی‘ کا لفظ ہٹا دیا
04:44 AM, 29 Mar, 2022
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما عبدالعلیم خان نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ’پی ٹی آئی‘ ہٹا دیا ہے۔ اس کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہو چکی ہیں کہ کیا وہ بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑ گئے ہیں۔ عبدالعلیم خان کی جانب سے اپنے ٹویٹر اکائونٹ سے ’پی ٹی آئی‘ ہٹا کر صرف عبدالعلیم خان کر دیا ہے، اس کے بعد ان کا آفیشل اکاؤنٹ کا 'بلیو ٹک' بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ٹویٹر کی پالیسی ہے کہ اگر نام تبدیل کر دیا جائے تو بلیو ٹک بھی ہٹا دیا جاتا ہے۔ عبدالعلیم خان کا فیس بک اکاؤنٹ اب تک ویریفائیڈ یعنی بلیو ٹک والا ہے۔ جبکہ ان کے ٹویٹر پر فالوورز کی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہے۔