سردار عثمان بزدار نے استعفے کی تصدیق کر دی

08:38 AM, 29 Mar, 2022

احمد علی
لاہور: (ویب ڈیسک) سردار عثمان بزدار نے وزارت اعلیٰ کے عہدے سے اپنے استعفے کی تصدیق کرتے ہوے کہا ہے کہ وزارتیں آنی جانی چیز ہیں، اصل بات عوام اور ملک سے کمٹمنٹ ہے ۔ استعفے کے بعد اپنے پہلے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی ذات سے بڑھ کر ملک و قوم کا مفاد عزیز ہے وزارت اعلیٰ کا منصب عمران خان اور عوام کی امانت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ استعفے کی منظوری کے بعد وزات اعلٰی چھوڑ دوں گا لیکن میں عمران خان کا سپاہی ہوں اور ہمیشہ رہوں گا ۔ مشکل وقت میں اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں اور رہوں گا ۔
مزیدخبریں