آزاد رکن اسلم بھوتانی بھی حکومت سے علیحدہ

11:32 AM, 29 Mar, 2022

احمد علی
بلوچستان سے قومی اسمبلی کے رکن اسلم بھوتانی نے اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کردیا. بلوچستان سے منتخب آزاد رکن اسلم بھوتانی نے پی ٹی آئی چھوڑ کر اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ میں اپوزیشن کیساتھ نہیں ہوں میں زرداری صاحب کیساتھ ہوں جہاں زرداری صاحب کہیں گے میں وہیں ووٹ دونگا. اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جس امیدوار کومتحدہ اپوزیشن پنجاب کا وزیراعلی نامزد کریگی وہ پنجاب کا وزیراعلی بن جائیگا کیونکہ نمبرز اپوزیشن کے پاس پورے ہیں پی ٹی آئی حکومت کے پاس نہیں ۔ ہم پاکستان کا سوچ رہے ہیں، پاور تو آنی چانی چیز ہے ہماری نظر میں اس کی کوئی اہمیت نہیں.سیاسی لوگوں کےدرمیان رابطہ رہتاہے، ملک بچانے کیلئے ق لیگ کو بھی دعوت دی تھی ، اب پتہ نہیں انہیں کیا ہوا،یہ سوال توان سے کرنا چاہیے. ان کا کہنا تھا کہ رات کو 12بجےمجھے مبارک باد دینے آئے اور صبح کہیں اور چلے گئے، ہم سب کو مل کر ملک بچانا ہوگا، اپوزیشن جس کو نامزد کردے گی وہ وزیراعلیٰ پنجاب بن جائےگا، سیاسی لوگوں کے درمیان رابطہ رہتاہے، پرویز مشرف کے جانے کے بعد بھی سارے مسئلے حل کیے تھے. بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کے الزامات بےبنیاد ہیں،ہم کہتے ہیں خط قوم کے سامنے لایا جائے،ایم کیو ایم کو ہرڈیمانڈ پوری کرنے کی یقین دہانی کرائی،ملکی ترقی کے لیے ایم کیو ایم کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا،عدم اعتماد میں بلوچستان ارکان صف اول کا کردار ادا کریں گے. پارلیمنٹ میں سلیکٹڈ وزیراعظم کےخلاف عدم اعتماد پیش کی ، گزشتہ روزبلوچستان عوامی پارٹی نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا،آج اسلم بھوتانی نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا،اتحادی جماعتوں کو اس لیے ساتھ لے کر چلے تاکہ اگلے مسائل کا حل نکال سکیں . ان کا کہنا تھا کہ ہم بونس میں جارہے ہیں ،ہمارے نمبرز پورے ہیں ، عمران خان میں ہمت ہے تو وہ ووٹنگ سے بھاگیں گے نہیں ،اگر ہمت ہے تو عمران خان پہلے ہی دن ووٹنگ کرادیں گے، وزرا ایم این ایز کو دھمکیاں دے رہے ہیں ،عدلیہ نوٹس لے.
مزیدخبریں