انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 37 پیسے کا اضافہ

04:30 PM, 29 Mar, 2023

احمد علی
کراچی : کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ انٹر بینک میں ڈالر ٹریڈنگ کا اختتام ہوگیا،کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 37 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 92 پیسے پر بند ہوا ۔ گزشتہ روز ڈالر 283 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ہوگیا،100 انڈیکس میں کاروبار کے اختتام پر 202 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔کے ایس ای 100 انڈیکس 40 ہزار کی سطح سے نیچے بند ہوا۔ اختتام پر مارکیٹ 39 ہزار 879 پوائنٹس پر بند ہوئی۔ مارکیٹ میں پورا دن 319 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، 79 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 203 کمپنیوں کے حصص میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
مزیدخبریں