رنبیر کپور کا گھر امیتابھ بچن، شاہ رخ خان کی رہائش گاہوں سے بھی مہنگا

10:57 AM, 29 Mar, 2024

ویب ڈیسک : بالی وڈ ٹاپ اسٹار رنبیر کپور نے 250 کروڑ بھارتی روپے( 8ارب 34 کروڑ پاکستانی روپے) مالیت کا بنگلہ  اپنی بیٹی ’’راہا ’’کے نام لگا دیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا نیا گھر ان کی بیٹی راہا کے نام پر ہوگا۔ نیتو کپور مبینہ طور پر ممبئی کے معروف علاقے باندرہ میں واقع  اس بنگلے کی شریک مالکہ ہوں گی۔

بالی ووڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق رنبیر بنگلے کا نام اپنے اور عالیہ کی ایک سالہ بیٹی راہا کپور کے نام پر رکھیں گے۔  اس کے بعد یہ ننھی راہا کو بالی ووڈ کا سب سے کم عمر اور امیر ترین اسٹار کڈ بنا دے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے بنگلے کی قیمت رنبیر اور فیملی کے '250 کروڑ روپے' ہے، اور یہ ممبئی کا 'سب سے مہنگا' سیلیبریٹی بنگلہ ہے، جس نے شاہ رخ خان کی رہائش گاہ’’ منت’’ اور امیتابھ بچن کے گھر’’ جلسہ ’’کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 

 باندرہ میں واقع یہ گھر ابھی زیر تعمیر ہے جس کو رنبیر اور عالیہ دونوں اپنے خوابوں کا گھر بنانے کے لئے اپنی محنت سے کمائی گئی رقم یکساں طور پر لگا رہے ہیں۔  گھر کی تکمیل پر مبینہ طور پر ₹ 250 کروڑ سے زیادہ لاگت آئے گی۔ 

اس بڑے بنگلے کے  علاوہ، عالیہ اور رنبیر دونوں باندرہ کے علاقے میں چار فلیٹس کے مالک ہیں اور ان کی مالیت 60 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ذریعہ نے مزید کہا کہ راہا کی دادی نیتو کپور اس بنگلے کی شریک مالک ہوں گی کیونکہ ان کے شوہر آنجہانی اداکار رشی کپور نے انہیں 'اپنی تمام جائیدادوں کا آدھا مالک' بنایا تھا۔ ذرائع کے مطابق، 'نیتو خود مالی طور پر کافی مستحکم ہیں اور حال ہی میں اس نے باندرہ کے علاقے میں ہی 15 کروڑ روپے کا ایک شاندار گھر خریدا ہے'۔

یہ بھی قیاس کیا جا رہا ہے کہ بنگلہ تیار ہونے کے بعد، نیتو سمیت پورا کپور خاندان ایک ہی چھت کے نیچے ایک ساتھ رہے گا۔ عالیہ اور رنبیر فی الحال راہا کے ساتھ واستو میں رہتے ہیں۔

مزیدخبریں