کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر قتل، 2 کمسن بچوں کے سر سے باپ کا سایہ چھن گیا

01:13 PM, 29 Mar, 2024

پبلک نیوز: کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے ایک اور گھر اجاڑ دیا۔ گلستان جوہرمیں ملینیئم مال کے قریب ڈیلیوری بوائے علی رہبر کو قتل کر دیا گیا۔ دو کمسن بچوں کے سر سے باپ سایہ چھن گیا۔ 70 سالہ باپ کا بڑھاپے کا سہارامنوں مٹی تلے دفن ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مقتول کی شناخت سید علی رہبر کے نام سے ہوئی ہے۔ جسے ڈاکوؤں نے ملینیئم مال کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا۔ مقتول علی رہبر دو بچوں کا باپ اور آن لائن ڈلیوری کا کام کرتا تھا۔

مقتول کے والد کا کہنا ہے سحری کے لئے اٹھے تو پتا چلا کہ بیٹااب اس دنیا میں نہیں رہا۔

ڈکیتی کے بڑھتے واقعات پر ایم کیو ایم سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی میں چور اور سپاہی دونوں کا تعلق یہاں سے نہیں ہے۔

دوسری جانب ڈکیتی مزاحمت کے واقعے میں شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو بھی ہلاک ہو گیا۔ وزیر داخلہ سندھ نے فائرنگ میں شہری کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او شارع فیصل کو معطل کرنے کے حکم دے دیا۔

مزیدخبریں