( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: سابق کپتان بابراعظم ایک بار پھر کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے مضبوط امیدوار نظر آرہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی سے سلیکشن کمیٹی ملاقات ہوئی جس میں کپتان کی تبدیلی پر مشاورت ہوئی, سلیکشن کمیٹی نے کپتان سے متعلق تجاویز چیئرمین کو پیش کیں، سلیکشن کمیٹی کے دیئے ناموں میں بابر اعظم کا نام بھی شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل کپتان کی تبدیلی کے فوائد و نقصانات پر بات چیت ہوئی۔
کمیٹی اراکین کی رائے کے مطابق شاہین کو ایک سیریز کے بعد کپتانی سے ہٹانا مناسب نہیں ہو گا، چیئرمین پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی کی کپتانی کے معاملے پر دوبارہ ملاقات بھی متوقع ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کی تجاویز پر حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی ہی کریں گے۔