این اے 207 سے آصفہ بھٹو بلامقابلہ کامیاب ہوگئیں

07:38 PM, 29 Mar, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) حلقہ این اے 207 کی نشست پر آصفہ بھٹو زرداری ایم این اے منتخب ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری این اے 207 سے  بلامقابلہ کامیاب ہوگئیں ہیں۔

حلقہ این اے 207 کی نشست پر آصفہ بھٹو زرداری سمیت 4امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے تھے۔

آر او  علی شیر جمالی  نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے 3 آزاد امیدوار معراج گوپانگ ،امان الہ سولنگی اور عبدالرسول بروہی کا آصفہ بھٹو زرداری کے حق میں دستبردار ہوئے ۔

  آر او نے بتایا  کہ  تین آزاد امیدواروں کے دستبردار ہونے کے  باعث آصفہ بھٹو زرداری بلامقابلہ کامیاب ہوئی ہیں ۔

واضح رہے کہ  حلقہ این اے 207کی نشست پر پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار سردار شیر محمد رند سمیت 7افراد کے کاغذات مسترد کیے گئے تھے ۔

خیال رہے کہ  حلقہ این اے 207کی نشست آصف علی زرداری کے صدر پاکستان منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

مزیدخبریں