پنجاب کے بعد کراچی میں بھی پتنگ  بازی کا کھیل  خونی شکل  اختیار کرنے لگا

08:37 PM, 29 Mar, 2024

notype

(ویب ڈیسک )  گیارہ روز کے دوران شہر میں  گلے پر پتنگ کی ڈور پھر نے کے 5واقعات ہوئے جس میں 7 افراد زخمی ہوئے۔ پتنگ کی ڈور کی زد میں آکر زخمی ہونے والوں میں دو کمسن بچیاں اور بچہ بھی شامل ہے۔

19مارچ کو گلشن حدید میں والد کے ہمراہ جانے والی دوموٹرسائیکل سوار کمسن بہنیں زخمی ہوئیں، کھوکراپار میں 25 مارچ کو موٹرسائیکل سوار ادھیڑ عمر شخص شدید زخمی ہوا ۔

عزیز آباد گلشن شمیم کے قریب 22 مارچ کو دو سالہ موسیٰ اور والد کاشان زخمی ہوئے،  25مارچ کو کشمیر روڈ پر موٹرسائیکل سوار شاہد مرزا پتنگ کی دور کی زد میں آیا ۔ 27مارچ کو عزیز آباد محمدی کالونی کا رہائشی نوجوان اویس  کے گلے پر بھی پتنگ کی ڈور پھر گئی۔

مزیدخبریں