ڈرامہ سریل ’ خئی ‘ میں اداکارہ درفشاں کے جوتے کتنے مہنگے تھے؟

11:17 PM, 29 Mar, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ درفشاں نے متعدد سیریل میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، ریسنٹلی کے سپرہٹ ڈراموں نے ان کی پاپولریلٹی میں مزید اضافہ کیا، اس میں ’ جیسے آپکی مرضی ‘ ’ خئی ‘ اور ’ عشق مرشد ‘ جیسے ڈرامے شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ری سنٹلی اختتام پذیر ہونے والے سپرہٹ سریل ’ خئی ‘ میں فیمس ایکٹرس نے زمدا کا کردار ادا کرتے آڈینس اور اپنے فینز کے دل جیت لئے، اس ڈرامے نے ان کی مقبولیت میں اور بھی اضافہ کیا، سوشل میڈیا پر اداکارہ زمدا کے جوتوں سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ کافی مہنگے لگے رہے ہیں کیونکہ مداحوں کو اداکارہ کے اسٹائلش اسنیکرز بہت پسند آئے جو  ’ موچاری برانڈ ‘ کے بنے ہوئے تھے۔ برانڈ کی آفیشل ٹیم کی جانب سے ان جوتوں کو سوشل میڈیا پر پیش کیا گیا۔

ڈرامہ سیریل ’ خئی ‘ میں اداکارہ درفشاں نے اس برانڈ کے جوتے پہنے تو اس کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا جس پر ٹیم موچاری نے جوتوں کو کی پروڈکشن کو دوبارہ بحال کیا، جوتوں کی تصویر شیئر کرتے اس کی قیمت اور دیگر خصوصیات کے بارے بھی صارفین کو بتایا۔

موچاری نے اپنے آفیشل اکاونٹ پر لکھا کہ ’ اداکارہ درفشاں نے موچاری کےپہنے شوز ایک بار پھر ڈرامہ سیریل ’ خئی ‘ میں دکھائے، یہ بھی لکھا کہ ’ اداکارہ نے انہیں خود خریدا ہے ‘۔

ان جوتوں کی ڈیمانڈر بڑھنے پر سٹاک دوبارہ کیا گیا ہے مزید موچاری کی جانب سے اداکارہ درفشاں کا شکریہ ادا کیا گیا کہ انکی وجہ سے ان کے شوز کی ڈیمانڈبڑھی۔ان جوتوں کی قیمت کی بات کی جائے تو کمپنی نے ڈسکاونٹ دیتے ان کی قیمت 5 ہزار 6 سو روپے رکھی ہے۔

مزیدخبریں