پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 29 مئی2021
05:26 AM, 29 May, 2021
ملک بھر میں کورونا سے مزید 73 افراد انتقال کرگئے، مثبت کیسز کی شرح چار اعشاریہ چار دو فیصد ریکارڈ کی گئی، پاکستان میں کورونا کیسز میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 55 ہزار442 ٹیسٹ کیے گئے، 2455 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔مظفرآباد میں مسافر وین کھائی میں جاگری، 9 افراد جاں بحق ہوگئے، حادثے میں 13 سے زائد زخمی، پولیس کے مطابق حادثے کا شکار وین راولپنڈی سے چکوٹھی جارہی تھی، جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل۔سرمایہ کاروہاں آتا ہے،جہاں اسے منافع ملے،پاکستان کامستقبل انڈسٹریزسےوابستہ ہے،صرف اناج بیچنےسےترقی نہیں ہوتی،مشکل وقت گزرچکا ہے،اب ملک بہتری کی طرف چل پڑا ہے، وزیراعظم کارشکئی خصوصی اقتصادی زون کی تقریب سے خطاب،عوام کو "گھبرانا نہیں" کا مشورہ دےدیا90 روزمیں سب اچھا کردینے والےعمران خان بےنقاب ہوگئے، بلاول بھٹو کہتے ہیں عمران خان آج 33 ماہ اور 11 دن گزرنے کے بعد بھی کچھ نہیں کرسکے،اگلے 813 دنوں میں بھی کچھ نہیں کرسکیں گے، عوام سمجھ چکے ہیں کہ ان کو تبدیلی کےنام پردھوکا دینے کی کوشش کی گئی۔اسٹیٹ بینک نےمانیٹری پالیسی کااعلان کردیا،آئندہ دوماہ کیلئے پالیسی ریٹ 7 فیصد برقرار رہے گا۔ترجمان اسٹیٹ بینک کےمطابق مثبت معاشی اعشاریوں کےباعث شرح سودکوبرقراررکھاگیاہے۔