کینیڈین سیاستدان نے کافی کے کپ میں پیشاب کردیا
06:09 AM, 29 May, 2021
اٹاوا( ویب ڈیسک ) کینیڈا کے متنازعہ سیاست دان ولیم آموس جو حکمران پارٹی کے رہنما بھی ہیں انہوں نے ایک بار پھر پارلیمنٹ کے آن لائن اجلاس کے دوران غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے کافی کے کپ میں پیشاب کر دیا ٗ مگر بعد ازاں انہوں نے اس حرکت پر معافی بھی مانگ لی ہے۔تفصیلات کے مطابق کینیڈین رکن پارلیمنٹ اور حکمران جماعت کے رہنما ولیم آموس اس سے قبل ایک ماہ قبل خبروں کی زینت بنے تھے جب وہ گزشتہ ماہ اپریل پارلیمنٹ کے سیشن کے دوران بغیر کپڑوں کے پھرتے نظر آئے ٗ جس پر بعد ازاں انہوں نے یہ تاویل دی کہ وہ کپڑے بدل رہے تھے اور انہیں نہیں معلوم تھا کہ کیمرہ آ ن ہے۔https://twitter.com/WillAAmos/status/1398105491797118978لیکن اس بار ہونے والے واقعہ نے ولیم آموس کی دماغی صحت کے حوالے سے بہت سے سوال پیدا کردئیے ہیں ٗ اس بار وہ پا رلیمنٹ کے ایک آن لائن سیشن میں شریک تھے جب انہوں نے سیشن کے دوران دیگر شرکا کی موجودگی میں ہی سامنے پڑے کافی کے کپ میں پیشاب کرنا شروع کر دیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں اس صورتحال کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے ایک معافی نامہ شیئر کیا ’’گذشتہ رات ، جب ہاؤس آف کامنز کے ورچوئل سیشن میں اس بات کا احساس کئے بغیر کہ کیمرہ آن ہے میں نے پیشاب کرنا شروع کردیا ٗ میں ان حرکتوں پر شدید شرمندہ ہوں اور اس موقع پر موجود دیگر لوگوں سے بھی معافی مانگتا ہوں ‘‘۔