’’ چچا بھتیجی ایک دوسرے کودھوکہ دے رہے ہیں‘‘

07:15 AM, 29 May, 2021

اویس
لاہور ( پبلک نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جعلی راجکماری اپنی علیحدہ ڈگڈگی بجا رہی ہیں ٗ اپوزیشن کے پاس کوئی ایشو نہیں ٗ عقل سے عاری اپوزیشن نے پہلے بھی نان ایشوز پر سیاست چمکاکراپنی جگ ہنسائی کرائی ٗ پی ڈی ایم کے ٹولے کی گھٹیا سیاست کی لٹیا ڈوب چکی ہے ٗ کاغذی شیر گیدڑوں سے بھی بزدل نکلے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ایک بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم کی بیٹھک پہلے ہی بیٹھ چکی ہے،آج بھی اس سے کچھ نہیں نکلے گا ٗ اپوزیشن کا سیاسی تماشہ صرف گفتن، شنید اور برخاستن تک محدود رہے گا ٗ پی ڈی ایم کی بیٹھک سے صرف مردہ چوہا ہی نکلے گا ٗ چچا بھتیجی ایک دوسرے کو سرعام دھوکہ دے رہے ہیں ٗ جعلی خادم اعلیٰ اپنے گھسے پٹے بیانیے کا چورن بیچنا چاہتے ہیں ٗ یہ چورن اب بکنے والا نہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام لٹیروں اور چوروں کی باتوں میں نہیں آئیں گے ٗ رسوائی اورشرمندگی اپوزیشن عناصر کا مقدر ہے اوررہے گی ٗ ہوس اقتدار میں اندھی پی ڈی ایم کی اپنی صفوں میں انتشار ہے ٗ مولانایادرکھیں کہ جعلی راجکماری،جعلی شہزادے کے بعد ان سے جعلی خادم اعلیٰ ہاتھ کریں گے۔
مزیدخبریں