’’ بڑے چور نے زلفی بخاری کو فرار کرا دیا ‘‘
09:10 AM, 29 May, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے خادمہ باجی کو اپنی اور عثمان بزدار کی سیاہ کاریوں پر پردہ ڈالنے کےلئے بھرتی کیا ہے ٗ بڑے چور نے پہلے جہانگیرترین کو این آر او دیا اب زلفی بخاری کو فرار کرادیا ہے۔ایک بیان میں مسلم لیگ(ن) کی رہنما نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل میں اگلا این آراو شیخ رشید اور غلام سرور کےلئے تیار ہو رہا ہے ٗ لیاری گینگ،چھوٹو گینگ،لادی گینگ کے بعد نیازی مافیا گینگ سرگرم عمل ہے ٗ جب تک نیازی مافیاگینگ کا قلعہ قمع نہیں ہوتا چھوٹے موٹے گینگ سر اٹھاتے رہیں گے ٗ شہبازشریف جیل میں ہوتو نیازی گینگ پریشان،قرنطینہ میں ہوتو پریشان ،اگر پارلیمنٹ ہوتو پریشان۔انہوں نے کہا کہ نیازی مافیا گینگ اپنے لیے سب سے بڑا خطرہ شہبازشریف کو سمجھتا ہے ٗ مریم نواز کی کامیاب حکمت عملی سے مسلم لیگ (ن) ڈسکہ ،وزیرآباد اور خوشاب اور نوشہرہ کے ضمنی الیکشن جیتے ٗ مریم نواز نے ضمنی انتخابات میں نیازی گینگ کو اتنا مارا کہ آج تک چیخیں سنائی دے رہی ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ رسوائی،ذلت اور شرمندگی عمران نیازی کا مقدر بن چکی ہے ٗ ملکی اور غیر ملکی سطح پر مافیا کی حکومت ذلالت اکٹھی کررہی ہے ٗ جس پاکستان کو نوازشریف نے عالمی سطح پر عزت دلائی عمرانی ٹولہ بے عزتی کا باعث بن رہا ہے ٗ جب تک یہ حکومت رہے گی پاکستان کےلئے کوئی اچھی خبر کی توقع نہ رکھے۔