سیشن کورٹ میں ٹک ٹاک بنانے والا گرفتار

09:14 AM, 29 May, 2021

اویس
لاہور ( پبلک نیوز) سیشن عدالت میں اقتدام قتل کیس کے ملزم کے ساتھیوں نے ٹک ٹک ویڈیو بنانی شروع کر دی ٗ سیشن کورٹ پولیس نے گرفتار کر کے معزز ایڈمن جج کے روبرو پیش کردیا ٗ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم ۔تفصیلات کے مطابق اقدام قتل کیس میں پیشی پر آئے ملزم کے ساتھیوں نے ٹک ٹاک بنانی شروع کر دی ٗ سیشن کورٹ کی سکیورٹی پولیس نے ملزم رحمان علی کو گرفتار کر لیا اور سیکورٹی انچارج انسپکٹر مبشر اعوان نے ملزم کو ایڈمن جج امجد علی باجوہ کے روبرو پیش کیا ۔عدالت میؒں معزز جج کے روبرو پولیس اہلکار نے بتایا کہ ملزمان گروپ ٹک ٹاک بنا کر لوگوں کو ہراساں کر رہے تھے، ملزم دیگر ساتھیوں کے ہمراہ احاطہ عدالت میں ٹک ٹاک بنا رہے تھے ٗملزمان کی گروپ بندی سے دیگر سائلین ہراساں ہوئے ۔ایڈمن جج نے حکم دیا کہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے، یہ کوئی ڈیرہ نہیں انصاف کی مقدس جگہ ہے، عدالتوں میں ٹک ٹاک بنانے یا لوگوں کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں، ملزمان کو احاطہ عدالت میں اسلحہ لانے کی ہرگز اجازت نہیں ٗ پولیس نے ملزم کو تفتیش کیلیے تھانہ اسلام پورہ منتقل کر دیا۔
مزیدخبریں