بھارت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کا خواہشمند

10:04 AM, 29 May, 2021

اویس
نئی دہلی ( ویب ڈیسک ) ‏بھارتی کرکٹ بورڈ کی انوکھی منطق ٗ انڈین پریمیئر لیگ ستمبر،اکتوبر میں یو اے ای میں کرانے کا اعلان جبکہ آئی سی سی سے درخواستیں کہ ٹی ٹونٹی کرکپ ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت کو دی جائے۔تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کے باعث انڈین پریمیئر لیگ ملتوی ہونے کے باوجود بھارتی کرکٹ بورڈ کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کیلیے دل للچانے لگا ٗ بھارتی بورڈ نے آئی سی سی سے مہلت مانگ لی ٗ بی سی سی آئی نے ورلڈکپ کی میزبانی کے حوالے سے مہلت مانگ لی۔بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے کچھ وقت دیا جائے، آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی بھارتی بورڈ بھارت میں ہی کرنے کا خواہاں ہے جبکہ انڈین پریمیئر لیگ کے بقیہ میچز اس سے قبل یو اے ای میں کرانے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔
مزیدخبریں