مریم نواز کا شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار
10:21 AM, 29 May, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) پی ڈی ایم کے اجلاس سے قبل مسلم لیگ(ن) کے اہم اجلاس کی اندرونی کارروائی سامنے آگئی ٗ مریم نواز شریف نے شہباز شریف پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا جبکہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات سے پارٹی کو اعتماد میں لیا ۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں مریم نواز ٗ شاہد خاقان عباسی ٗ احسن اقبال ٗمریم اورنگزیب اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ٗ شہبازشریف نے رات مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیا ٗ ن لیگ کو پارلیمنٹ میں فعال کرنے کی ہدایات کی ۔اجلاس میں شہباز شریف نے کہا کہ خود بھی بجٹ اجلاس میں موجود رہوں گا تمام اراکین بھی شرکت یقینی بنائیں ٗ ہمارا بیانیہ ایک ہی ہے ن لیگ میں تقیسم اور اختلافات پر توجہ نہ دیں ٗ افغانستان کے معاملے اور امریکی مطالبات پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جاے۔ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف نے اجلاس میں کہا کہشہبازشریف پارٹی صدر ہیں میرے سمیت سب ان کے فیصلوں کے پابند ہیں ٗ پارٹی اور شریف خاندان میں تقسیم اور اختلافات حکومتی خواہئش کے علاوہ کچھ نہیں ٗ آج بھی اپوزیشن کو متحد دیکھنا چاہتے ہیں ٗ پی ڈی ایم مستقبل کی حکمت عملی بارے اہم فیصلے کرے گی۔ن لیگ کے رہنماؤں نے بجٹ اجلاس میں احتجاج کے حوالے سے بھی تجاویز دیں