ملتان ( پبلک نیوز) خانیوال روڈ پر کاٹن فیکٹری میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی 11 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ملتان میں خانیوال روڈ پر کاٹن فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے اور فائر بریگیڈ کی 11 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ریسکیو کی 11گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہی ہو سکی۔ آگ لگنے سے لاکھوں روپے کی سینکڑوں روئ گانٹھیں جل کر راکھ ہو گئیں۔