اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی ایف بی آر کو چار ارب روپے ٹیکس وصول پر مبارکباد۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے جولائی 2020 تا مئی 2021 کے دوران 4 ہزار 1 سو 43 ارب ے ٹیکس وصول کیے۔ رواں مالی سال میں ٹیکس وصول گزشتہ مالی سال کی نسبت 18 فیصد زیادہ ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چار ہزار ارب روپے سے زیادہ وصول تاریخ میں پہلی بار کی گئی ہے۔ ایف بی آر کی ٹیکس وصولی اہم اور وسیع البنیاد معاشی بحالی کی عکاس ہے۔