خواجہ سراؤں کیلئے ماہانہ ریلیف پیکیج کا اعلان

01:33 PM, 29 May, 2021

احمد علی

لاہور ( پبلک نیوز) حکومت پنجاب کی جانب سے معاشی اور سماجی مسائل سے دوچار خواجہ سراوں کیلئے ماہانہ ریلیف پیکج کا اعلان کیا گیا ہے جس سے انہیں ہرماہ کچھ رقم میسر آیا کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق دوسروں کی خوشیوں میں ناچ گانا کرکے رونق لگانے والے خواجہ سراء دہائیوں سے آسودگی اور بے چارگی کی تصویر بنے دکھائی دیتے ہیں۔ معاشی، معاشرتی اور سماجی مسائل کا شکار یہ طبقہ حکومتی ریلیف پیکج کے اعلان پر انتہائی خوش ہے۔

خواجہ سراوں کا مخصوص طبقہ آج بھی اقلیت ہی سمجھا جاتا ہے۔ بے چارگی اور بے بسی کی تصور بنے خواجہ سراوں کی نگاہیں آج بھی انسانوں میں یکساں سلوک اور بلا تفریق محبت کی راہ تکتی دکھائی دیتی ہیں۔

کورونا کی وجہ سے جہاں معاشرے کودیگر مسائل کا سامنا رہا ہے۔ وہیں خواجہ سراوں کے لیے حکومتی ریلیف کا اعلان ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ معاشرے کے نظرانداز کیے جانے والے افراد اور طبقے کے لیے حکومتی سطح پر ان اقدامات سے ان کی حالت زار بدلنے میں انتہائی مدد ملے گئی۔

مزیدخبریں