نیویارک ٹائمز کا شہید فسلطینی بچوں کو خراج عقیدت

01:53 PM, 29 May, 2021

احمد علی

نیویارک (ویب ڈیسک) مشہور امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی جانب سے غزہ میں شہد ہونے والے بچوں کو خراج عقیدت پیش، بین الاقوامی سطح پر شائع ہونے والے اخبار نے صفحہ اول پر شہید فلسطینی بچوں کی تصاویر شائع کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے گئے اس دوران شہید ہونے والے 67 فلسطینی بچوں کی تصاویر نیو یارک ٹائمز نے صفحہ اول پر شائع کیں۔ اس کا مقصد شہید ہونے والے بچوں کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔

رواں ماہ غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم میں کم و بیش 67 ایسے بچوں کو شہید کر دیا گیا جن کی عمر ابھی 18 سال سے کم تھی۔ اسرائیلی بمباری سے کئی عمارتوں کو زمین بوس کر دیا گیا۔ اس دوران تین سو کے قریب افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا جن میں بزرگ، عورتیں اور بچے شامل تھے۔

اخبار نے تصاویر کے عنوان میں لکھا ہے کہ وہ محض بچے تھے۔ ان میں کئی ڈاکٹر بننا چاہتے تھے، کئی آرٹسٹ بننے کے خواہش مند تھے اور کئی لیڈر بننے کی تمنا لیے شہید ہو گئے۔

مزیدخبریں