10ویں اور 12ویں کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

01:54 PM, 29 May, 2021

شازیہ بشیر
.

اسلام آباد ( پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) نے دسویں اور بارہویں جماعتوں کے امتحانات کی اجازت دے دی ہے۔ امتحانات کا آغاز اگلے ماہ سے ہو گا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا برائے انسداد کورونا وائرس کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں عالمی وبا کی تازہ ترین صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں دسویں اور بارہویں جماعتوں کے امتحانات سے متعلق بھی اہم فیصلہ کیا گیا۔

این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 10ویں اور 12ویں کے امتحانات 23 جون سے شروع ہوں گے اور 29 جولائی تک جاری رہیں گے۔ دونوں جماعتوں کے لیے 31 مئی سے کلاسوں کی اجازت بھی دی گئی۔ ایس او پیز کے تحت متبادل دنوں میں کلاسوں کی اجازت ہو گی۔

اجلاس میں اساتذہ اور دیگر تعلیمی اداروں کے عملہ کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی۔ ویکسی نیشنل 10 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹیچرز اور 18 سال سے زائد عمر کے تعلیمی سٹاف کے لیے واک ان ویکسی نیشن کھل چکی ہے۔ کسی قریبی مرکز صحت سے ویکسین لگوائی جا سکتی ہے۔

مزیدخبریں