واقعی چکن سے انسانوں میں کورونا وائرس منتقل ہو رہا ہے؟

03:15 PM, 29 May, 2021

شازیہ بشیر

لاہور ( پبلک نیوز) مرغی کے گوشت میں ایڈینو اور کورونا وائرس کی موجودگی کی خبر کا معاملہ، پنجاب فوڈ اتھارٹی سائنٹیفک پینل نے مرغی سے انسانوں میں وائرس کی منتقل ہونے کے امکان کو رد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر سائنٹفک پینل نے معاملے کی تحقیق کی۔ سائنٹفک پینل کے مطابق مرغی کا گوشت انتہائی درجہ حرارت پر پکنے کے بعد وائرس کے پھیلاؤ کا سبب نہیں بن سکتا۔ پاکستان میں آج کل مرغیوں میں مختلف بیماریاں رپورٹ ہو رہی ہیں۔

سائنٹفک پینل کے مطابق رانی کھیت،برڈ فلو اور ایڈینووائرس جیسی بیماریاں مرغیوں میں رپورٹ ہو رہی ہیں۔ بیماریوں کی وجہ سے مرغیوں میں نزلہ،زکام،گردن کا مڑنا،نمونیہ اور سانس میں دشواری جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ انسانی جسم میں ان بیماریوں کے داخل ہونے یا مضر اثرات ظاہر ہونے کے کوئی سائنسی ثبوت نہیں۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ریسرچ کے مطابق کورونا وائرس کو رانی کھیت،برڈ فلو یا ایڈینو وائر س سے ہرگز منسلک نہیں کیا جا سکتا۔ مرغی کے گوشت میں کورونا وائرس کی موجودگی کسی بھی طرح ثابت نہیں۔ تحقیق کے مطابق مرغی گوشت میں کسی بھی قسم کا وائر س تیز درجہ حرارت پرپکنے سے تلف ہو جاتا ہے۔

مزیدخبریں