اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) قائدین کی تشدد کا نشانہ بنائے جانے والے سینئر صحافی اسد طور کے گھر آمد، اسد طور کی خیریت مطلوب کی اور اظہار یکجہتی کیا۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز، مولانا فضل الرحمٰن، شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب سمیت دیگر پی ڈی ایم قائدین اسد طور کے گھر پہنچے جہاں پر اسد طور نے خود استقبال کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اظہار یکجہتی کے لیے اسد طور کے گھر آئی ہے۔ اس طرح کے واقعات آزادی صحافت پر حملہ ہیں۔ اس ملک کی بہتری اور اچھے مستقبل کے لیے اپنے راستہ پر گامزن رہیں گے۔