اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سے ملیے

06:00 PM, 29 May, 2021

شازیہ بشیر

ویب ڈیسک: پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں ایمن خان صفِ اول کی اداکارہ ہیں۔ سوشل میڈیا نے ان کی ایک ہمشکل کو ڈھونڈ نکالا ہے جن کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

در اصل یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اداکاروں اور اداکاراؤں کے مداح فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں نام کمانے والی شخصیات کے ہمشکلوں کو ڈھونڈتے میں لگے رہتے ہیں۔ مداحوں نے اس دفعہ ایمن خان کی ہم شکل لڑکی ڈھونڈ لی ہے جن کی شکل ایمن خان سے اتنی زیادہ ملتی ہے کہ فرق معلوم کرنا مشکل ہو جائے۔

ایمن خان کی ہمشکل کا نام مناہل ہے۔ مناہل کا پورا نام مناہل حمید ہے۔ وہ ٹک ٹاک سٹار ہیں اور ایمن خان سے ان کی صورت ہو بہو ملتی ہے۔ بعض تصاویر تو ایسی ہیں کہ پہچاننا مشکل ہو رہا ہے۔ صارفین کا کے سامنے دو تصاویر جب اکٹھی آئیں تو انھوں نے بعض جگہ ایمن کو مناہل اور مناہل کو ایمن قرار دیا۔

مزیدخبریں