او جی ڈی سی ایل میڈیکل سنٹر ایف8 کورونا ویکسینیشن سنٹر قرار

06:09 PM, 29 May, 2021

احمد علی

اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ نے او جی ڈی سی ایل کے میڈیکل سنٹر ایف 8 کو کورونا ویکسی نیشن سنٹر قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا ویکسی نیشن سنٹر میں او جی ڈی سی ایل کے ملازمین اور ان کی فیملیز مستفید ہو سکیں گی۔ او جی ڈی سی ایل ایف 8 مرکز کورونا سنٹر میں کمپنی ملازمین کے علاوہ عام شہری بھی فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ او جی ڈی سی ایل انتظامیہ کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مذکورہ میڈیکل سنٹر کو کورونا ویکسی نیشن سنٹر میں تبدیل کرنے کی منظوری دی۔

مذکورہ کوویڈ 19 سنٹر کے قیام سے گورنمنٹ کے اسپتالوں میں کام کا لوڈ اور رش کم ہو گا۔ او جی ڈی سی ایل کے ملازمین اور عام پبلک رش آور لائین میں لگے بغیر اس سہولت سے فائیدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں