ریال میڈرڈ نے لیور پول کو شکست دے کر 14 ویں یورپی کپ ٹائٹل اپنے نام کر لیا

08:05 AM, 29 May, 2022

احمد علی
پیرس: (ویب ڈیسک) یوئیفا چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں ریال میڈرڈ نے لیور پول کو شکست دے کر 14 ویں مرتبہ یوئیفا چیمپئن لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، ریال میڈرڈ نے سنسنی خیزمقابلے میں لیورپول کو0-1سے شکست دی۔ ریال میڈرڈ نے لیور پول کو زبردست مقابلے کے بعد ہرا کر 14 ویں بار یوئیفا چیمپئن لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا اور ریال میڈرڈ نے سنسنی خیزمقابلے میں لیورپول کو0-1سے شکست دی۔ یوئیفا چیمپیئنز لیگ کے فائنل میچ میں ریال میڈرڈ کے گول کیپر تھیبا کورتوائے نےلیور پول کو زچ کیے رکھا اور لیورپول کے محمد صلاح کی گول کی 3 کوششیں بھی ناکام بنا دیں۔ جبکہ پیرس میں کھیلے گئے فائنل میں کلیدی کردار ریال میڈرڈ کے وینی جونیئر کے دوسرے ہاف میں کیے گئے گول نے ادا کیا جس نے ریال میڈرڈ کے لیے جیت کا راستہ ہموار کیا اور وینی جونیئر کے گول کی وجہ سے میڈرڈ نے 14 ویں بار چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، اس جیت پر ریال میڈرڈ کے مداحوں نے جشن منایا۔ دوسری طرف لیور پول کے لیے ایک اور پریشان کُن واقعہ سٹیڈیم سے باہر بھی رونما ہوا کہ جہاں ہزاروں لیور پول مداح اسٹیڈیم میں داخل ہونے میں ناکام رہے اور الجھنے کے دوران پولیس نے ان پر مرچوں کا سپرے بھی کیا۔ میچ بھی 36 منٹ تاخیر سے شروع ہوا جس کاذمہ دار جعلی ٹکٹ ہولڈرز کو ٹھہرایا گیا، میچ کے بعد بھی پولیس اور لیور پول مداحوں میں جھڑپیں ہوتی رہیں۔
مزیدخبریں