آڈیوٹیپ نے عمران خان کے دہرے معیارکوبے نقاب کیا ہے

11:22 AM, 29 May, 2022

احمد علی
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت بچانے کی تمام کوششوں میں ناکامی کے بعد غیر ملکی سازش کی جعلی کہانی گھڑی گئی۔ آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حال ہی میں منظر عام پر آنیوالی آڈیو ٹیپ نے عمران خان کی سازش اور دہرے معیار کو بے نقاب کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کے دعوئوں کے برعکس پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کیلئے این آراو مانگا۔ واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی مبینہ ٹیلی فون کال لیک ہوگئی۔مبینہ آڈیو میں ملک ریاض نے سابق وزیراعظم عمران خان کا اہم پیغام دیا۔ مبینہ آڈیو کال کا آغاز سلام سے ہوتا ہے، آصف علی زرداری جواب میں کہتے ہیں کہ وعلیکم السلام خیریت؟اس کے بعد پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کہتے ہیں کہ ’سر بس بتانا تھا، میں نے پہلے بھی آپ کو بتایا تھا، باتیں آپ سے کرنی ہیں، آپ نے کہا تھا بات نہیں کریں گے، آپ کو انفارمیشن دینی تھی، خان کی طرف سے مجھے بڑے میسجز تھے کہ پیچ اپ کروا دیں آپ کے ساتھ، آج تو اس نے مجھے بہت ہی میسجز کیے‘۔ جس پر سابق صدر آصف علی زرداری نے جواب دیا کہ ‘ ابھی ناممکن ہے نہ’۔ جواب میں ملک ریاض نے کہا کہ نہیں ٹھیک ہے، بس آپ کے سامنے بات رکھ دوں۔دوران گفتگو آصف زرداری مسلسل کھانستے ہوئے بھی سنائی دیے۔
مزیدخبریں