عوام نے فتنہ خان کے مارچ کو ایبسولیٹلی ناٹ کہہ کر مسترد کیا: مریم نواز
01:33 PM, 29 May, 2022
مانسہرہ: پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مانسہرہ نوازشریف کا تھا اور رہے گا، میں جلسے میں ہزارہ موٹروے سے آئی ہوں، ہزارہ موٹروے نوازشریف نے بنایا جو کہ ہزارہ والوں سے محبت ہے۔ مانسہرہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کے پی عوام کی کمائی عمران خان نے پانی کی طرح بہادی، جو پیسے کے پی عوام پرلگنے تھے وہ پیسے لانگ مارچ میں لگادیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دھرنے میں کے پی عوام کے وسائل استعمال کیے گئے، عمران خان پشاور میں گرفتاری کے ڈر سے کیوں بیٹھے ہو۔ مریم نواز نے کہا کہ عوام نے فتنہ خان کے مارچ کو ایبسولیٹلی ناٹ کہہ کر مسترد کیا، اتنے لوگ آنسو گیس سے نہیں روئے، جتنےعمران خان کے دھوکے سے روئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام اسلام آباد میں انتظارکرتی رہی اور فتنہ خان بنی گالاچلا گیا۔