بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کردیا گیا

02:00 PM, 29 May, 2022

احمد علی
ممبئی: بھارتی پنجابی گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسے والا کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق موسے والا نے مانسا سے کانگریس کے ٹکٹ پر اسمبلی الیکشن لڑا تھا، انہیں عام آدمی پارٹی کے ڈاکٹر وجے سنگلا نے شکست دی۔ مانسا ضلع کے ایک گاؤں موسے سے تعلق رکھنے والے، موسے والا نے گزشتہ سال نومبر میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ کانگریس نے انہیں مانسا اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ دینے کے بعد مانسا کے موجودہ ایم ایل اے نذر سنگھ مانشاہیہ نے پارٹی سے یہ کہتے ہوئے بغاوت کردی تھی کہ وہ متنازع گلوکار کی امیدواری کی مخالفت کریں گے۔ خیال رہے کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت نے گزشتہ روز سدھو موسے والا کی سکیورٹی واپس لی تھی جس کے اگلے ہی دن وہ قاتلانہ حملے میں مارے گئے۔
مزیدخبریں