سدھو موسے والا: ’پنجابی گانوں سے سیاست تک‘
02:47 PM, 29 May, 2022
: پنجابی گانوں سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے سدھو موسے والا کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ آئیے جانتے ہیں ان کے بارے میں کچھ خاص باتیں... پنجابی گلوکار اور سیاست دان سدھو سنگھ موسے والا کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ حملہ آوروں نے پنجاب کے ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں موسے والا پر فائرنگ کی۔ اس دوران موسے والا خود گاڑی چلا رہے تھے۔ یکے بعد دیگرے کئی گولیاں چلائی گئیں۔ موسے والا اپنے گانوں اور اپنے متازع بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں آئے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ سدھو موسے والا کی پیدائش 17 جون 1993 کو ہوئی تھی۔ ان کا اصل نام شوبھدیپ سنگھ سدھو تھا جسے موسیقی کی دنیا میں سدھو موسے والا کے نام سے شہرت ملی۔ ان کے گاؤں کا نام موسے والا ہے۔ سدھو کی گائیکی کچھ مختلف تھی۔ لوگ انہیں 'گینگسٹر ریپ گلوکار' کہتے تھے۔ بندوقیں اکثر ان کے گانوں میں نظر آتی تھیں. خاندان کے بارے میں بات کریں تو موسے والا کے والد بھولا سنگھ سابق فوجی افسر رہ چکے ہیں، جب کہ ان کی ماں چرن کور گاؤں کی سرپنچ ہیں۔ انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی، پھر گلوکار بن گئے۔ سدھو کی پڑھائی کی بات کریں تو انہوں نے الیکٹریکل انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کی تھی۔ اس دوران انہوں نے موسیقی سیکھی اور خود کو پنجابی گلوکار کے طور پر منوانا شروع کیا۔ اس کے بعد وہ چند سال کے لیے کینیڈا چلے گئے۔ موسے والا سے منسلک تنازعات سدھو موسے والا اپنے بہت سے گانوں کے ساتھ اسٹارڈم تک پہنچ گئے۔ سدھو موسے والا کو ہمیشہ ایک متنازعہ پنجابی گلوکار کے طور پر پہچانا جاتا رہا ہے۔ ان پر یہ الزام بھی لگایا گیا کہ موسی والا نے کھلے عام بندوق کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔ ستمبر 2019 میں ریلیز ہونے والے ان کے گانے 'جٹی جینے موڈ دی گن وارگی' نے 18ویں صدی کی سکھ جنگجو مائی بھاگو کے حوالے سے ایک تنازع کھڑا کر دیا تھا۔ تاہم اس تنازعہ کے بعد موسی والا نے خود معافی مانگ لی تھی۔ دو سال قبل 2020 میں موسے والا کے ایک گانے 'سنجو' نے ایک تنازع کھڑا کیا تھا۔ یہ گانا سدھو موسے والا کو اے کے 47 فائرنگ کیس میں ضمانت ملنے کے بعد جاری کیا گیا تھا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کا موازنہ اداکار سنجے دت سے بھی کیا گیا۔ مئی 2020 میں برنالہ گاؤں میں فائرنگ رینج میں فائرنگ کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا تھا۔ تاہم بعد میں انہیں اس کیس میں ضمانت بھی مل گئی۔ گزشتہ سال سیاست میں انٹری موسے والا کا سیاسی سفر گزشتہ سال قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوران شروع ہوا تھا۔ وہ انتخابات سے قبل کانگریس میں شامل ہوئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے انتخابات میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔