پی آئی اے کی ملکیت روزویلٹ ہوٹل کا امریکا میں‌ نیا معاہدہ ہوگیا

04:38 PM, 29 May, 2023

احمد علی
کراچی : پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ( پی آئی اے ) کے روزویلٹ ہوٹل کا امریکا میں نیا معاہدہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معاہدہ نیو یارک سٹی ہیلتھ اینڈ ہاسپٹلز کارپوریشن نامی ادارے سے کیا گیا ہے، معاہدے کے تحت روزویلٹ ہوٹل کو تین سال کے لیے نیو یارک سٹی ہیلتھ اینڈ ہاسپٹلز کارپوریشن چلائے گی۔ معاہدے کے تحت امریکی فرم روزویلٹ ہوٹل میں ہائوسنگ مائگرنٹس کو رہائش کے لیے دے گی، معاہدے کے تحت 18ماہ کی گارنٹی بھی امریکی فرم نے پی آئی اے انویسٹمنٹ منیجمنٹ کو دی ہے۔اس کے علاوہ روزویلٹ ہوٹل کی یونین سے بھی امریکی فرم نے سیٹلمنٹ معاہدہ کرلیا ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئے معاہدے کے بعد اب روزویلٹ ہوٹل دوبارہ کھل گیا ہے۔ واضح رہے کہ پی آئی اے انتظامیہ سے امریکا روزویلٹ ہوٹل کے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ نے جواب طلب کیا تھا۔
مزیدخبریں