جونیئر ایشیاء ہاکی کپ: پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی
10:31 PM, 29 May, 2023
عمان میں کھیلے جانے والے جونیئر ایشیا کپ ہاکی میں پاکستان نے جاپان کو 2-3 سے ہراکر ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ پاکستان جو نیئر ہاکی ٹیم نے جاپان کو دو کے مقابلے میں تین گولز سے شکست دے دی، پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔ پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کی بدولت جونیئر ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنل میں پاکستان 31 مئی کو ملائیشیا سے مقابلہ کرے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان نے چائینز تائی پے اور تھائی لینڈ کو بھی شکست سے دو چار کررکھا ہے، پاکستان اور روایتی حریف بھارت کا میچ برابر ہوا تھا۔