عدم استحکام کیلئےاندرونی عناصراوربیرونی قوتوں کاگٹھ جوڑبےنقاب ہوچکاہے،آرمی چیف

10:43 PM, 29 May, 2023

احمد علی
کوئٹہ : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ عدم استحکام کیلئےاندرونی عناصراوربیرونی قوتوں کاگٹھ جوڑبےنقاب ہوچکاہے، اہل پاکستان کی بےمثال حمایت سےپاک فوج کوکوئی نہیں روک سکتا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نےکوئٹہ گیرژن کادورہ کیا، آرمی چیف نے کمانڈاینڈاسٹاف کالج کوئٹہ میں افسروں سے خطاب کیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے روایتی،غیرروایتی آپریشنل تیاریاں برقراررکھنےکی ضرورت پرزور دیا، آرمی چیف نے ففتھ جنریشن وار فیئرسےنمٹنےکی تیاریوں پرتوجہ مرکوزکرنے پربھی زور دیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ عوام اورپاک فوج کےدرمیان خلیج پیداکرنےکی کوشش ناکام رہےگی،جوعوام اورپاک فوج میں خلیج پیداکرناچاہتےہیں وہ کامیاب نہیں ہونگے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ہمیشہ بہادراورقابل فخرلوگوں کی مقروض ہے، عوام نےاپنی منفردمحبت سےدشمن کےمذموم عزائم کومنہ توڑجواب دیا، عدم استحکام کیلئےاندرونی عناصراوربیرونی قوتوں کاگٹھ جوڑبےنقاب ہوچکاہے۔ ٓرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج دنیاکی مضبوط ترین افواج میں سےایک ہے، اہل پاکستان کی بےمثال حمایت سےپاک فوج کوکوئی نہیں روک سکتا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےکوئٹہ گیریژن میں جوانوں کیلئےمختلف فلاحی اسکیموں کابھی دورہ کیا، آرمی چیف کےکوئٹہ گریژن پہنچنےپرکمانڈرکوئٹہ کورنےاستقبال کیا۔
مزیدخبریں