جو چاہے ظلم کرو! وعدہ معاف گواہ نہیں بنوں گا: ملک ریاض

09:15 AM, 29 May, 2024

ویب ڈیسک: نیب کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کے مرکزی دفتر میں چھاپے پر ملک ریاض کا ردعمل سامنے آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹوئٹ میں نیب کی جانب سے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے دفتر میں چھاپہ مارنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک ریاض وعدہ معاف گواہ نہیں بنے گا، جو چاہے مجھ پر ظلم کرو۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب کی ٹیم نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے فیز 2 کے آفس میں چھاپہ مارا، چھاپہ القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کا ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے مارا گیا، اس دوران نیب ٹیم نے عملے سے پوچھ گچھ کی، ہاؤسنگ سوسائٹی کا دفتر بھی سیل کر دیا گیا۔

مزیدخبریں