احاطہ عدالت میں پی ٹی آئی وکیل کاخاورمانیکا پر حملہ،تھپڑاورمکےمارے

12:00 PM, 29 May, 2024

ویب ڈیسک: عدت نکاح کیس کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے باہر خاور مانیکا کےمکہ لہرانے  پر پی ٹی آئی وکلا مشتعل،خاور مانیکا پر وکیل نےحملہ کردیا،خاور مانیکا گر پڑے۔

تفصیلات کے مطابق  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عدت میں نکاح کیس کی سماعت ہوئی جس دوران خاور مانیکا نے بیان دیتے ہوئےعمران خان کے بارے میں نہایت سخت اور غیر مناسب الفاظوں کا استعمال کیا جس پر پی ٹی آئی کے وکلا شدید غصے میں آ گئے۔

سماعت کے بعد جیسے ہی فاضل جج اٹھ کر چیمبر میں گئےتو پی ٹی آئی کے وکلا نے کمرہ عدالت میں انہیں بوتلیں مارنا شروع کر دیں اور احاطہ عدالت میں تھپڑ بھی مارے ۔

خاور مانیکا وکلا کے حملے کے بعد زمین پر گر پڑے ۔جس کے بعد کچھ وکلا نے انہیں وہاں سے نکلنے میں مدد کی ۔

واضح رہےکہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج شاہ رخ ارجمند نے عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے جو آج سنایا جانا ہے۔

مزیدخبریں