ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز کی جانب سے برانڈ بریڈ کی قیمتوں کا تعین ہو گیا

12:18 PM, 29 May, 2024

ویب ڈیسک: ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز کی جانب سے برانڈ بریڈ کی قیمتوں کا تعین کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سنی ٫میری گولڈ ٫بنی ٫سٹی ٫گورمے کیک اینڈ بیکس اور ڈاؤن بریڈ کی چھوٹی ڈبل روٹی 110 جبکہ بڑی ڈبل روٹی کی قیمت 200 روپے مقرر کی گئی۔ 

جلال سنز کی چھوٹی ڈبل روٹی 114 جبکہ بڑی ڈبل روٹی 218 روپے میں فروخت ہو گی۔ بندوخان بیکری کی چھوٹی ڈبل روٹی 120 جبکہ بڑی ڈبل روٹی 210 روپے مقرر ۔ مالمو اور بٹ سویٹ کی چھوٹی ڈبل روٹی 100 جبکہ بڑی ڈبل روٹی 180 روپے میں فروخت ہو گی۔

تہزیب بیکری کی چھوٹی ڈبل روٹی 110 جبکہ بڑی ڈبل روٹی 200 روپے میں فروخت ہو گی ۔ جبکہ شیزان بیکرز کی چھوٹی ڈبل روٹی 120بڑی کی قیمت 220 روپے مقرر ۔

برانڈ بریڈ کی قیمتوں کے حوالے سے محکمہ انڈسٹریز کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ لوکل بریڈ کی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن کل ڈی سی کی طرف سے جاری کیا جا چکا ہے۔ 

لوکل ڈبل روٹی کی قیمت چھوٹی 95 روپے جبکہ بڑی کی قیمت 180 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزیدخبریں