گھریلو ناچاقی پر بیوی، 2 بیٹیاں قتل، ملزم کی خودکشی

12:45 PM, 29 May, 2024

ویب ڈیسک: شیخوپورہ تھانہ بی ڈویژن کے علاقے غلہ منڈی میں گھریلو ناچاکی پر شوہر نے اپنی بیوی اور 2 بیٹیوں کو گولیاں مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق غلہ منڈی کے قریب  شوہر نے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے بیوی اور دو بیٹیوں کو گولیاں ماریں اور بعد میں خود کو بھی گولی مار لی۔ دونوں بیٹیاں موقع پر جاں بحق ہو گئیں۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق میاں بیوی کو تشویشناک حالت میں ریسکیو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے میاں بیوی بھی جان کی بازی ہار گئے۔ 

ملزم کی شناخت 48 سالہ عابد حسین جبکہ اس کی بیوی کی شناخت 45 سالہ شگفتہ کے نام سے ہوئی ہے۔ مرنے والی دونوں بیٹیوں کی شناخت 23 سالہ نورالعین اور 22 سالہ ایشاء کے نام سے ہوئی ہے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق عابد غلہ منڈی میں آڑھتی تھا۔ جس کا اپنی بیوی کے ساتھ اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزیدخبریں