وفاقی بجٹ 2024-25 ، ایف بی آر کا کسٹم ڈیوٹی سے 205 ارب اضافی اکٹھے کرنے کا منصوبہ

03:36 PM, 29 May, 2024

(ویب ڈیسک ) ایف بی آر نے آئندہ مالی سال کسٹم ڈیوٹی سے 205 ارب اضافی اکٹھے کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔

آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ 2024-25  کی تیاری جاری ہے۔ ایف بی آر نے آئندہ مالی سال کسٹم ڈیوٹی سے 205 ارب اضافی اکٹھے کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق   ایف بی آر نے کسٹم ڈیوٹی سے تقریبا 1296 ارب روپے وصول کرنے کا تخمینہ لگایا  ہے۔ لگژری اور غیر ضروری اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی سمیت تجارتی ٹیکسوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ   ایف بی آر نے موجودہ مالی سال کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 1,091 ارب روپے جمع کرنے کا تخمینہ لگایا تھا ۔

ذرائع نے بتایا کہ   ایف بی آر نے آئندہ مالی سال میں 1,296 ارب روپے کا تخمینہ لگایا ہے، تجارتی ٹیکسوں پر انحصار کی پالیسی اگلے مالی سال میں بھی جاری رہے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  آئندہ مالی سال کے دوران محصولات کی وصولی کے اہداف کے لئے بجٹ میں تجارتی ٹیکسوں پر زیادہ انحصار جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ گھریلو آلات، تیار مصنوعات اور غیر ضروری اشیاء سمیت بہت سی درآمدی اشیاء پہلے ہی متعدد تجارتی ٹیکسسز دیتی ہیں۔

مزیدخبریں