اداکارہ ریشم نے اپنی گاڑی کا 58 ہزار 650 روپے کا ٹوکن ٹیکس ادا کردیا

04:19 PM, 29 May, 2024

دانش منیر

(ویب ڈیسک )دانش منیر:   معروف اداکارہ ریشم نے اپنی گاڑی کا 58 ہزار 650 روپے کا ٹوکن ٹیکس ادا کردیا۔

اداکارہ ریشم نے اپنی گاڑی کا ٹوکن ٹیکس ادا کر دیا، اداکارہ ریشم کے ذمے 58 ہزار 650 روپے واجب الادا تھے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ٹیکس نادہندہ گاڑی نظر آنے پر اداکارہ ریشم کو ٹیکس ادائیگی کیلئے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف نے کہا کہ  اہم شخصیات اور سرکاری اداروں کی گاڑیاں ریڈارپر ہیں، ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔

خیال رہے کہ ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف کی جانب سے اداکارہ ریشم کی جانب سے ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی تھی۔

مزیدخبریں