افغانستان: خواتین کے لیے یونیورسٹیز میں داخلہ ٹیسٹ دینے پر پابندی برقرار

05:03 PM, 29 May, 2024

ویب ڈیسک: افغان طالبان نے سرکاری اور نجی یونیورسٹیز میں خواتین کے داخلہ ٹیسٹ دینے پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آنے والے ہفتوں میں ہزاروں طلبہ داخلہ ٹیسٹ دیں گے۔ 

رواں برس ہونے والے داخلہ ٹیسٹ میں لگ بھگ 70 ہزار طلبہ سرکاری جامعات اور پیشہ ورانہ مہارت کے تعلیمی اداروں میں داخلے کے لیے امتحان دیں گے۔ 

افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان کی وزارتِ تعلیم نے گزشتہ ہفتے اس داخلہ ٹیسٹ کے حوالے سے تفصیلات جاری کی تھیں۔ البتہ طالبان کی جانب سے طالبات کے نام فہرست میں موجود نہ ہونے کو نظر انداز کیا گیا تھا۔ 

طالبان کو افغانستان کے اندر اور عالمی سطح پر خواتین کی تعلیم میں رکاوٹ بننے پر تنقید کا سامنا ہے۔ البتہ افغانستان کے حکمران خواتین کے حوالے سے صنف کی بنیاد پر امتیازی پالیسی پر بدستور کاربند ہیں۔

مزیدخبریں