سی این جی اسٹیشن کو ڈھائی ماہ کیلئے گیس بند
12:00 PM, 29 Nov, 2021
کراچی ( پبلک نیوز) سندھ میں گیس کے بحران کے باعث سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کے لئے گیس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سوئی سدرن کے مطابق غیر برآمدی صنعتوں کو پہلے ہی گیس کی سپلائی بند کردی گئی ہے۔ اب سی این جی اسٹیشنز کو یکم دسمبر سے 15 فروری تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ لوڈ مینجمنٹ کے تحت گھریلو صارفین کی ضرورت پوری کرنے کے لیے فیصلہ کیا گیا۔ کراچی کے اکثر علاقوں میں گیس پریشر میں شدید کمی، گھریلو صارفین کے لئے کھانا پکانا بھی مشکل ہوگیا۔ سوئی سدرن حکام کا کہنا ہے گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس فراہمی کے لئےسی این جی اسٹیشن کو ڈھائی ماہ کے لئے گیس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔