تھیلیسیمیا میں مبتلا بچے کو ایک دن کا سی اپی او بنا دیا گیا

10:56 AM, 29 Nov, 2022

احمد علی
گوجرانوالہ: سی پی او گوجرانولہ عمر سلامت نے تھیلیسیمیا کے بچوں کی زندگی میں رنگ بھرنے کے لیے امراض تھیلیسیمیا میں مبتلا بچے کو ایک دن کا سی پی او بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کا تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کی حوصلہ افزائی کرنے کا انوکھا خوبصورت انداز، سی پی او گوجرانولہ عمر سلامت نے تھیلیسیمیا کے بچوں کی زندگی میں رنگ بھرنے کے لیے امراض تھیلیسیمیا میں مبتلا بچے کو ایک دن کا سی پی او بنا دیا۔ مریض بچے نے سی پی او گوجرانوالہ کی وردی میں تھیلیسیمیا کے بچوں کے لیے خون کے عطیات کی گزارش بھی کی۔ سی پی او گوجرانوالہ عمر سلامت نے بھی تھیلیسیمیا کے بچوں کے ہمراں پنجاب پولیس کے جوانوں سے خون کے عطیات دینے کی گزارش کی۔ سی پی او گوجرانوالہ کی گزارش پر پنجاب پولیس کے بیشتر جوانوں نے تھیلیسیمیا کے مائینر مریضوں کے لیے خون کے عطیات بھی دیے۔
مزیدخبریں