جج دھمکی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست خارج
04:36 PM, 29 Nov, 2023
اسلام آباد: خاتون جج دھمکی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست خارج کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے جج دھمکی کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی بریت درخواست خارج کردی، عباس خان کی عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا۔عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت درخواست پر فیصلہ محفوظ کیاتھا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ درخواست249خارج کی جاتی ہے جبکہ مزید کارروائی کیلئے سماعت 20دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔ خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر تقریر کے دوران شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون جج کو دھمکی دینے کا الزام تھا۔